Hum Hazaron Nhin Lakhon Rupy Lootney Walay Daku Hain, Robbers Returned Money to Shopkeeper

ساہیوال، ڈاکوؤں نے 20 ہزار رقم دکاندار کو واپس دے دی
پنجاب کے شہر ساہیوال میں ڈکیتی کی انوکھی واردات ہوئی جہاں دو مسلح افراد نے بیس ہزار روپے لینے سے انکار کردیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق ساہیوال کے شہر دیال پور میں واقع جھال روڈ پر مسلح افراد ایک دکان میں داخل ہوئے اور مالک کو یرغمال بنا کر پیسے دینے کا مطالبہ کیا۔
دکان مالک نے ملزمان کو بیس ہزار روپے نقد رقم دی تو انہوں نے اسے کم کہہ کر پیسے واپس دکاندار کو دیے اور وہاں سے چلے گئے۔
بعد ازا ں ملزمان دیالپور کے ایک ڈیپارٹمنٹل اسٹور میں داخل ہوئے، جہاں سے وہ پانچ لاکھ روپے چھین کر فرار ہوئے۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے تفتیش کر کے بتایا کہ دونوں وارداتوں میں ایک ہی گروپ ملوث ہے، جس نے کم رقم چھوڑ کر بڑا ہاتھ مارا۔
پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔
Source: ARY
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other
Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast










