Who Raised Slogans in Favour of Taliban in Peshawar? IG KPK Tells Details

پشاور میں طالبان کے حق میں نعروں سے متعلق آئی جی کے پی کا بیان سامنے آگیا
آئی جی خیبرپختونخوا پولیس معظم جاہ انصاری کا پشاور میں طالبان کے حق میں لوگوں کی جانب سے نعرے لگانے والے واقعے سے متعلق کہنا ہے کہ گذشتہ شب جنازہ تھا، جس میں لوگ سفید جھنڈا لہرا رہے تھے، ویڈیو میں لوگوں کی شناخت کے بعد قانونی اقدام اٹھائیں گے۔
معظم جاہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اس حوالے سے سی سی پی او کو واقعےکی جانچ پڑتال کی ہدایات جاری کی ہیں۔
آئی جی کے پی نے کہا کہ منشیات فروشوں کے خلاف موثر کارروائی کی ہدایت کی ہے، قبضہ مافیا گروپ کے خلاف کارروائیاں جاری ہیں، ناران میں کروڑوں روپے کی اراضی واگزار کروائی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ایک ہزار کلو میٹر کے قریب افغان بارڈر کی حالیہ صورتحال بھی چیلنج ہوگا، افغانستان کی موجودہ صورتحال پر ہم تیار ہیں بارڈر پر صورتحال کنٹرول ہے۔
آئی جی خیبرپختونخوا نے کہا کہ سرحد پر فیننسگ بہتر انداز میں جاری ہے، بونیر سے دہشتگردوں کے آنے کی اطلاع تھی، مردان میں پولیو ورکروں کو بھی دہشت گردوں نے نشانہ بنایا۔
Source: Jang
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release









