Tiktoker Hareem Shah Got Married To PPP's Member of Sindh Assembly
معروف ٹک ٹاکر حریم شاہ نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کرلی

ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی
پاکستان کی متنازع شخصیت اور ٹک ٹاک اسٹار حریم شاہ نے شادی کرلی۔
جیو ویب سے گفتگو کرتے ہوئے حریم شاہ نے شادی کی تصدیق کی اور بتایا کہ انہوں نے پیپلز پارٹی کے رکن سندھ اسمبلی سے شادی کر لی ہے تاہم حریم شاہ نے فی الحال شوہر کا نام بتانے سے گریز کیا۔
حریم شاہ کا کہنا تھا کہ وہ شوہر کا نام اور شادی کی تفصیلات کے حوالے سے جلد ہی مداحوں کو آگاہ کریں گی۔
حال ہی میں حریم شاہ کی جانب سے انسٹاگرام پر بھی ہاتھوں کی تصویر شیئر کرتے ہوئے خدا کا شکر اداکیا گیا تھا۔
حریم نے تصویر کے کیپشن میں الحمداللہ لکھا تھا تاہم ٹک ٹاک اسٹار نے یہ واضح نہیں کیا تھا کہ وہ جن کا ہاتھ تھامے ہوئے ہیں وہ ان کے شوہر ہیں یا کوئی اور۔ بعد ازاں حریم کے اکاؤنٹ سے اس پوسٹ کو ڈیلیٹ کردیا گیا۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi









