Blasphemy Case Registered Against Famous Tiktoker Jannat Mirza

جنت مرزا کے خلاف توہین مذہب کا مقدمہ درج
مسیحی برادری نے پاکستان کی مقبول ترین ٹک ٹاکر جنت مرزا پر توہین مذہب کاالزام عائد کیا ہے جس کے بعد ان کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ذرائع نے بتایا ہے کہ جنت مرزا نے گزشتہ دنوں اپنے ٹک ٹاک اکاﺅنٹ پر کچھ ویڈیوز پوسٹ کیں، جن میں ان کے لباس کے ساتھ ایک زنجیر بھی ہوتی ہے جس میں مسیحیوں کی مذہبی علامت صلیب بندھی ہوتی ہے۔ مسیحی برادری کے افراد کی طرف سےایف آئی اے آفس گلبرگ میں درج کرائی گئی ایف آئی آر میں بتایا گیا ہے کہ ٹک ٹاک سٹار نے ایک نامعلوم شخص کے ساتھ ویڈیو بنائی جو بہت وائرل ہوئی۔ اس ویڈیو میں جنت مرزا نے اپنی پینٹ کے سامنے والے حصہ پر چین کے ساتھ صلیب لٹکائی ہوتی ہے جو کہ اس کی پینٹ کی زپ پر لٹک رہی ہوتی ہے۔

ایف آئی آر میں کہا گیا ہے کہ ’جنت مرزا نے جان بوجھ کر مسیحیوں کے مقدس نشان صلیب کی بے حرمتی کی ہے اور لاکھوں پاکستانی مسیحیوں کی دل آزاری کی ہے اور ہمارے مذہبی جذبات کو مجروح کیا ہے۔ ان کے خلاف مقدمہ درج کرکے قرار واقعی سزا دلائی جائے۔“رپورٹ کے مطابق یہ ایف آئی آر سلیم سلویسٹر، ایڈرین راجہ، عابد نواب اور انیل مسیح نامی افراد کی طرف سے درج کرائی گئی ہے۔

اس بارے میں تا حال جنت مرزا کا موقف سامنے نہیں آیا۔
Source
Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices
US federal agents arrest the niece & grand-niece of late Iranian General Qassem Soleimani after revoking their green card
Mubashir Zaidi's tweet on the arrest of Qassem Soleimani's niece & grand niece in America
Bilal Ghauri's tweet: What Iranian leaders' children are doing in America?
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback
Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran








