Kya PMLN Aur Rawalpindi Main Sulah Ho Gai Hai? Mohammad Zubair's Big Claim

راولپنڈی سے صلح ہوگئی ،تحریک انصاف کو یہی خوف ہے ،محمد زبیر
کراچی (ٹی وی رپورٹ) راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے ، سیڑھی کھینچنے کی دیر ہے مسئلہ تحریک انصاف کو ہوگا، صلح ہوئی یا سیز فائر نہیں کہہ سکتا، ایک فریق گولہ باری کرے گا تو دوسرا بھی خاموش نہیں رہے گا، ترجمان نوازشریف اور مریم نواز محمد زبیرنے ان خیالات کا اظہار ایک انٹرویو میں کیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان مسلم لیگ سب سے پرانی اور ذمہ دار پارٹی ہے اور ہمارے اسٹیبلشمنٹ کے ساتھ تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں ، چار مارشل لاء لگنے کی وجہ سے اس کا اثر و رسوخ سیاست میں رہا ہے اور بہت حد تک بہت سی چیزوں میں ابھی بھی ہے۔ جہاں ہم عزت کرتے ہیں وہیں بہت سی چیزوں سے اختلاف بھی ہوتا ہے ۔
ہماری صلح ہوگئی ہے اور یہی ڈر خوف ہے پی ٹی آئی کو، آپ جو بار بار پوچھ رہے تھے کہ یہ کیسے گریں گے ؟ سیڑھی کھینچنے کی دیر ہے مسئلہ تحریک انصاف کو ہوگا۔اللہ کا شکر ہے ہمارے ساتھ حالات ٹھیک ہیں۔
میزبان نے سوال دوبارہ پوچھتے ہوئے کہا کہ آپ کہہ رہے ہیں کہ آپ کی راولپنڈی سے صلح ہوگئی ہے اس کے جواب میں محمد زبیر کا کہنا تھا کہ ہم نے کوئی لڑائی نہیں کی ہوئی تھی آپ ایسے صلح کا کہہ رہے ہیں جیسے پاکستان اور انڈیا نے سیز فائر کیا ہوا۔ میزبان نے سوال کیا کہ سیز فائر ہے یا صلح ہے محمد زبیر نے کہا کہ میں نہیں جانتا سیز فائر یا صلح میں کیا فرق ہے۔
Source: Jang
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor









