فرانس نے مرغی ذبح کرنے پر پابندی عائد کردی۔ مسلمان ناراض

فرانس میں چکن ذبح کرنے پر پابندی، مسلمان ناراض
فرانس میں نئے قواعد کے تحت جولائی 2021 سے مرغی ذبح کرنے پابندی عائد کر دی جائے گی۔ ملک میں مقیم مسلمانوں نے اس فیصلے پر برہمی کا اظہار کیا ہے۔
فرانسیسی نیوز ویب سائٹ ایف آر 24 کے مطابق فرانس اور دوسرے یورپی ملکوں نے، جن میں بیلجیئم بھی شامل ہے، حلال گوشت کے خلاف اسی طرح کے اقدامات کیے ہیں۔
دارالحکومت پیرس کے ایک نواحی علاقے میں حکام نے حلال سپر مارکیٹوں کو شراب اور سور کے گوشت سے تیار کی گئی مصنوعات فروخت کرنے پر مجبور کیا ہے۔
فرانس میں مسلم رہنماؤں نے رمضان سے پہلے مرغیوں کو اسلامی اصول کے مطابق ذبح کرنے پر پابندی کے حالیہ فیصلے پر تنقید کی ہے۔
پیرس کی مسجد کے ڈائریکٹر شمس الدین حافظ، فرانس کے شہر لیوں کی مسجد کے ڈائریکٹر کامل کپتین اور ایوری کی مسجد کے ڈائریکٹر خلیل مارون نے ایک مشترکہ بیان جاری کیا۔
بیان میں کہا گیا کہ فرانسیسی وزارت خوراک وزراعت نے جو سرکلر جاری کیا ہے اس سے ملک کی بڑی مسلمان برداری کو منفی پیغام جائے گا۔
بیان کے مطابق تینوں مساجد کے ڈائریکٹرز نے متعلقہ وزات کو اپنی تشویش سے آگاہ کر دیا ہے لیکن ابھی تک انہیں کوئی ٹھوس جواب نہیں ملا۔
بیان میں مزید کہا گیا کہ ’اس قسم کی احتیاطی تدابیر لوگوں کے اپنے مذہب پر عمل کرنے کے راستے میں سنگین رکاوٹ ہیں۔ ہم بنیادی حقوق کی بحالی کے لیے ضروری قانونی کارروائی کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘
مسلمان رہنماؤں نے اس مسئلے پر ملک کی یہودی برادری کے ساتھ بھی بات چیت کی ہے۔
Source
US federal agents arrest the niece & grand-niece of late Iranian General Qassem Soleimani after revoking their green card
Mubashir Zaidi's tweet on the arrest of Qassem Soleimani's niece & grand niece in America
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback
Bilal Ghauri's tweet: What Iranian leaders' children are doing in America?
Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran
Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations







