لڑکی کی کم عمری میں شادی کا نتیجہ۔ راولپنڈی میں سفاک شوہر نے اپنی 14سالہ دلہن کو مار مار کر برہنہ کرکے گھر سے باہر پھینک دیا، ہمسائیوں نے لڑکی کا عریاں بدن ڈھانپا

راولپنڈی: شوہر نے نئی نویلی 14 سالہ دولہن کو تشدد کے بعد برہنہ حالت میں گھر سے باہر نکال دیا۔
ایکسپریس کے نمائندہ خصوصی کے مطابق راولپنڈی کےعلاقے ملک کالونی گرجا روڈ میں سفاک شوہر نے 14 سالہ نو بیاہتا کے ساتھ مبینہ بدسلوکی کی اور برہنہ حالت میں گھرسے نکال دیا۔ ہمسائیوں نے نوجوان لڑکی کو تن ڈھانپنے کے لیے کپڑے دیئے۔
تھانہ صدر بیرونی میں لڑکی کے والد یوسف خان نے رپورٹ درج کرائی کہ بیٹی کی شادی چالیس دن قبل اپنے بھانجے بادشاہ خان سے کرائی تھی تاہم شادی کے چند روز بعد سے ہی داماد نے مارپیٹ شروع کردی تھی۔
یوسف خان نے واقعے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ گزشتہ روز داماد نے بیٹی کو برہنہ کرکے چارپائی سے باندھ دیا اور مبینہ زبردستی کا نشانہ بنایا۔ جان سے مارنے کی دھمکیاں دیں اور برہنہ حالت میں گھر سے نکال دیا۔
پولیس نے مقدمہ درج کرکے 26 سالہ دلہے بادشاہ خان کو گرفتار کرلیا ہے۔ طبی معائنے میں لڑکی کے جسم پر تشدد کے نشانات دیکھے گئے جب کہ فرانزک رپورٹ کا انتطار ہے۔
ایس ایچ او صدر بیرونی انسپکٹر ملک الله یار کاایکسپریس کے رابطے پر کہنا تھا کہ نمونے پنجاب فرانزک سائنس ایجنسی ارسال کردیٰے گئے ہیں۔
Source: Express
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










