David Rose Arranged Meeting With Shahzad Akbar - Shahzad Akbar's Response On Broadsheet CEO's
New Allegation
Youtube
ڈیوڈ روز نے موسوی سے ملاقات کرائی، شہزاد اکبر
وزیراعظم کے مشیر برائے احتساب و داخلہ شہزاد اکبر کا کہنا ہے کہ ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی سے ملاقات ضرور کرائی لیکن اس بات کا علم نہیں کہ اس نے اپنا حصہ بھی مانگا تھا۔
پروگرام آج شاہزیب خانزادہ کے ساتھ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیوڈ روز سے دوستی کا تعلق ہے، اس کے علاوہ کچھ نہیں۔
دوسری جانب براڈ شیٹ کے سی ای او کاوے موسوی نے دعویٰ کیا ہے کہ 19 اکتوبر 2019 کو شہزاد اکبر سے ان کی پہلی میٹنگ ڈیلی میل کے صحافی ڈیوڈ روز نے کروائی تھی اور وہ اس میٹنگ میں شریک بھی ہوئے تھے۔
کاوے نے کہا تھا کہ ڈیلی میل کے رپورٹر نے شہزاد اکبر سے ملاقات کرانے کے لیے ڈھائی لاکھ پونڈز کا کمیشن مانگا۔
ڈیوڈ روز نے کاوے موسوی کا دعویٰ مسترد کردیا اور کہا کہ کاوے نے خود ملاقات کی درخواست کی اور پیسوں کی پیشکش کی
Source: Jang
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









