Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Exclusive video of Udhampur airbase's massive destruction Exclusive video of Udhampur airbase's massive destruction Indian anchor Arnab Goswami is absolutely going mad right now - Mansoor Ali Khan Indian anchor Arnab Goswami is absolutely going mad right now - Mansoor Ali Khan Mufti Samar Abbas got out of control when a youngster asked a question Mufti Samar Abbas got out of control when a youngster asked a question Nawaz Sharif's tweet after ceasefire between Pakistan and India Nawaz Sharif's tweet after ceasefire between Pakistan and India Pakistan has hit 26 targets in India - Hamid Mir on Pakistan's strikes in India Pakistan has hit 26 targets in India - Hamid Mir on Pakistan's strikes in India Breaking News: Pakistan, India agree to full and immediate ceasefire - Donald Trump claims Breaking News: Pakistan, India agree to full and immediate ceasefire - Donald Trump claims

Shafqat Mehmood's Daughter Tara Mehmood Happens To Be An Actress

Posted By: Dr. Shiraz, January 26, 2021 | 01:19:04




وزیر تعلیم شفقت محمود کی اداکارہ بیٹی کے سوشل میڈیا پر چرچے

پاکستانی اداکارہ و گلوکارہ تارا محمود ڈراما انڈسٹری میں ایک مقبول اداکارہ کے طور پر پہچانی جاتی ہیں۔

انہوں نے 2004 میں شوبز میں اپنے کیریئر کا آغاز کیا تھا اور 'میرے نام'، 'تجھے پتا تو چلے' اور 'آئے نا' جیسے گانے گائے جو اس وقت مقبول بھی ہوئے۔

تارا محمود نے 2012 میں 'سیڈلنگز' اور 2013 میں ریلیز ہونے والی 'گوڈ مارننگ کراچی' میں بھی اداکاری کی تھی۔



علاوہ ازیں تارا محمود نے مختلف ڈراموں میں اداکاری بھی کی جن میں سے 'محبت صبح کا ستارہ ہے'، 'دیارِ دل' اور 'جیکسن ہائٹس' سے انہیں مقبولیت ملی۔

انہوں نے ڈراما 'سنو چندا' اور اس کے سیکوئیل 'سنو چندا 2' میں اداکاری کی، وہ 'دیوار شب' اور 'رازِ الفت' جیسے مقبول ڈراموں کا بھی حصہ بنیں۔

آج کل تارا محمود ڈراما سیریل 'ڈنک' میں مسز انجم نامی خاتون کا کردار ادا کررہی ہیں، خیال رہے کہ ٰیہ ڈراما موضوع بحث بھی بنا ہوا ہے۔



تارا محمود کی اداکاری سے تو سب ہی واقف ہیں لیکن مداحوں کی اکثریت کو یہ معلوم نہیں تھا کہ ان کا تعلق پاکستان کی کس معروف شخصیت سے ہے۔

جی ہاں، اداکارہ تارا محمود پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور وفاقی وزیر تعلیم شفقت محمود کی بیٹی ہیں۔

حال ہی میں سوشل میڈیا پر تارا محمود کی شفقت محمود کے ساتھ تصویر وائرل ہوئی تھی جس پر حیرانی کا اظہار بھی کیا جارہا ہے کہ یہ اداکارہ پاکستانی سیاستدان کی بیٹی ہیں۔


وائرل ہونے والی یہ تصویر اصل میں تارا محمود کی جانب سے والد کی سالگرہ پر پوسٹ کی گئی تھی۔

یہ تصویر تارا محمود نے 19 فروری 2020 کو وزیر تعلیم شفقت محمود کی سالگرہ پر شیئر کی تھی اور ساتھ ہی انہیں جنم دن کی مبارکباد بھی دی تھی۔

تاہم اب یہ تصویر سوشل میڈیا پر اچانک ہی وائرل ہوگئی ہے جس پر مداحوں کی جانب سے بہت حیرانی کا اظہار کیا جارہا ہے۔



Source: Dawn



شفقت محمود کی بیٹی تارا محمود معروف کامیڈی شو مذاق رات میں بھی آچکی ہیں






Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...