
اسلام آباد:پاکستان کی حکمراں جماعت مسلم لیگ نواز نے وزیراعظم کے قومی سلامتی و خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز کو صدارتی امیدوار بنانے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے۔
رپورٹس کے مطابق 16 ویں آئینی ترمیم کے بعد 9 اگست تک صدارتی الیکشن کا شیڈول جاری کرنا لازمی ہے جب کہ وفاقی حکومت نے بھی گزشتہ روز الیکشن کمیشن سے صدارتی انتخابات کا شیڈول طلب کرلیا ہے۔
معلوم رہے کہ آئین کے تحت صدر کا انتخاب عہدے کی مدت پوری ہونے سے نا تو60 دن پہلے کرایا جا سکتا ہے اور نا ہی 30 دن بعد۔
آئین کے تحت صدر کے لئے مسلمان ہونا شرط ہے جب کہ صدارتی امیدوار کی عمر بھی 45 سال سے کم نہیں ہونی چاہئے۔
آئین کے آرٹیکل 41 کے تحت صدر کی پانچ سالہ معیاد پوری ہونے کے بعد قومی اسمبلی، سینیٹ اور صوبائی اسمبلیوں پر مشتمل الیکٹورل کالج کے ذریعے نئے صدر کا انتخاب عمل میں لایا جائے گا۔
موجودہ حکومت اپوزیشن کے ساتھ مل کر متفقہ امیدوار سامنے لانا چاہتی ہے۔ صدر آصف علی زرداری پہلے ہی یہ اعلان کرچکے ہیں کہ وہ اگلی مدت کے لئے انتخابات لڑنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتے۔ اس طرح پاکستان کا آئندہ صدر لازمی طور پر پاکستان مسلم لیگ کا مکمل حمایت یافتہ ہوگا۔
خیال رہے کہ پاکستان کے موجودہ صدر آصف علی زرداری کے عہدے کی آئینی مدت دو ماہ 9ستمبر کو ختم ہورہی ہے۔
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other
Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast










