Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Nawaz Sharif's tweet on ceasefire Between Iran and USA Nawaz Sharif's tweet on ceasefire Between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success Jealous Indian media got furious over Pakistan’s diplomatic success Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire

Motorway Incident - Fareeha Idrees Shared Her Telephonic Conversation With Victim

Posted By: Bilal Ahmad Qamar, September 11, 2020 | 01:54:30

Motorway Incident - Fareeha Idrees Shared Her Telephonic Conversation With Victim





لاہور:موٹروے پر پیش آنے والے دلخراش واقعے میں خاتون اور بچوں کے ساتھ کیا بیتی؟

گزشتہ روز موٹروے پر ایک المناک واقعہ پیش آیا تھا جس میں دو نامعلوم افراد کی جانب سے ایک خاتون کو اس کے بچوں کے سامنے گاڑی سے گھسیٹ کر باہر نکال کر بدترین تشدد کے بعد زیادتی کا نشانہ بنایا گیا۔


خاتون صحافی فریحہ نے زیادتی کی شکار خاتون کے ساتھ کی گئی ٹیلیفونک گفتگو سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹویٹ کرتے ہوئے شیئر کی، جس میں ان کا کہنا تھا کہ ” لاہور میں زیادتی کی شکار ہونے والی خاتون کے ساتھ انتہائی افسوسناک گفتگو ہوئی، اس کی کہانی دل دہلا دینے والی ہے، وزیراعظم عمران خان اور وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کو اس معاملے پر زیرو ٹالیرنس کا مظاہرہ کرنا چاہیے، متاثرہ پڑھی لکھی لڑکی خاتون اس راستے پر پہلے بھی متعدد بار سفر کر چکی ہے”۔

اینکر پرسن فریحہ کا اپنے دوسرے ٹویٹ میں بتانا تھا کہ ” خاتون کا کہنا تھا کہ وہ اپنے رشتے دار کے گھر تھی، انہوں نے اس وقت اسے سفر نہ کرنے کا مشورہ دیا تھا لیکن اس نے خود کو محفوظ محسوس کرتے ہوئے پہلے کی طرح اسی راستے پر سفر کرنے کا ارادہ کیا، حیرت کی بات گاڑی کا پٹرول ختم ہو جانا تھا، جب گاڑی رک گئی تو اس نے فورا موٹروے پولیس ایمرجنسی نمبر پر کال کی”۔

فریحہ کی جانب سے متاثرہ خاتون سے کی گئی ٹیلیفونک گفتگو کے مطابق "پولیس نے اس کی لوکیشن لی،وہ اس صورتحال سے واقف تھی ، لہذا اس نے اپنی گاڑی کی کھڑکیوں اور دروازوں کو لاک کردیا۔ دو آدمی کہیں سے سامنے آئے اور اسے دھمکیاں دینا شروع کردیں ، ان کے پاس لمبی لمبی لاٹھیاں اور بھاری پتھر تھے ، وہ چیخ اٹھی لیکن وہ اپنی گاڑی کو حرکت نہیں دے سکتی تھی، انہوں نے لاٹھیوں اور پتھروں سے کار کی کھڑکیوں کے شیشوں کو توڑ دیا”۔

فریحہ کے ٹویٹ کے مطابق ” انہوں نے اس کو بری طرح مارا پیٹا، مارپیٹ کے دوران وہ مکوں اور تھپڑوں کا استعمال کرتے رہے انہوں نے بچوں کو بھی بری طرح مارا پیٹا، درندے چھوٹے بچے کو پکڑ کر بھاگ گئے جس کی خاطر وہ ان کے پیچھے بھاگی، آخر کار پولیس وہاں پر پہنچی اور اس نے خاتون کی گاڑی کی کھڑکیوں کو ٹوٹا اور خون آلود پایا”۔

اینکر پرسن کا اپنے جاری ٹویٹ میں مزید کہنا تھا کہ ” اس کے بعد انہوں نے مقامی پولیس کو اطلاع دی، عورت بری طرح سے زخمی تھی، اس کے پیر سوجے ہوئے تھے اور سر سے خون بہہ رہا تھا ۔ یہی حالت ان کے بچوں کی تھی، پولیس اہلکاروں نے جیسے ہی خاتون اور بچوں کو ریسکیو کیا تو وہ کیچڑ میں لت پت تھے جبکہ بچے بالکل بے جان ہو چکے تھے”۔

صحافی فریحہ کا اپنے ایک اور ٹویٹ میں بتانا تھا کہ ” خاتون کے بچوں نے گھنٹوں تک کسی سے بات نہیں کی اور وہ مسلسل روتے رہے جبکہ خاندان کے افراد کی جانب سے انہیں سلانے کی بہت کوشش کی گئی لیکن وہ منظر ان بچوں کی آنکھوں میں گھر کر گیا تھا، ان کے خاندان کے ایک فرد نے بتایا کہ میں نے گھنٹوں پہلے بچوں کو ہنستے ہوئے دیکھا تھا لیکن اب وہ بالکل بھوتوں کی طرح ہوگئے ہیں”۔



Source





Advertisement





Popular Posts
Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices

Hamid Mir's tweet on hike in petrol prices

Views 1061 | April 03, 2026
Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...