PM Imran Khan Rejects Asim Bajwa's Resignation, How Maryam Nawaz Reacted?
عمران خان استعفیٰ منظور کرلیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا : مریم نواز
لاہور: مسلم لیگ ن کی نا$ب صدر مریم نواز نے عاصم سلیم باجوہ کا استعفیٰ مسترد کرنے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مرگیا، ستعفیٰ منظور کرلیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا ۔
سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام جاری کرتے ہوئے مسلم لیگ ن کی رہنما مریم نواز نے کہا ہے کہ این آر او کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے ، کس کو دیا جاتا ہے؟، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے ، قوم کو سمجھانے کا شکریہ ۔
احتساب کا بیانیہ اپنی موت آپ مر گیا۔ استعفی منظور کر لیتے تو خود بھی مستعفی ہونا پڑ جاتا۔ NRO کیوں اور کیسے دیا جاتا ہے، کس کو دیا جاتا ہے، ایک دوسرے کو دیا جاتا ہے، قوم کو سمجھانے کا شکریہ۔ جواب تو پھر بھی دینا پڑے گا ! اب لو گے احتساب کا نام ؟
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) September 4, 2020
واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی لیفٹیننٹ جنرل (ر) معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ نے آج وزیر اعظم عمران خان کو اپنا استعفی پیش کیا تھا تاہم وزیراعظم عمران خان نے معاون خصوصی عاصم سلیم باجوہ کااستعفی نہ منظور کرنے کا فیصلہ کر لیا اور وزیر اعظم نے عاصم باجوہ کو کام جاری رکھنے کی ہدایت کردی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ عاصم باجوہ کے ثبوت اور وضاحت سے مطمئن ہوں۔
Source
Wasim Akram Throws Pebbles with Bowling Action During Hajj
Hamid Mir reveals who was behind Dr. Shahid Masood's arrest in Imran Khan's tenure
An Israeli female soldier who mocked oppressed Palestinians on TikTok was killed in a drone strike
Trump's final decision on Iran deal delayed, Situation room meeting ends inconclusively - NY Times claims
Breaking News: US, Iran talks reached critical phase
Breaking News: US, Iran reached on deal, final approval pending











