Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble

Molvi Refused To Lead Funeral Prayer of A Person Who Died of Coronavirus, Then Doctor Lead The Prayer





خیبر پختونخوا کے ضلع شانگلہ میں مولوی کے کرونا وائرس سے انتقال کرجانے والے شخص کی نماز جنازہ پڑھانے سے انکار پر ڈاکٹر نے خود میت کو غسل دے کر جنازہ پڑھایا اور تدفین بھی کردی۔
بی بی سی اردو کی رپورٹ کے مطابق ضلع شانگلہ کی تحصیل بشام میں تعینات ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ سرکاری سپتال میں کررونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج پر مامور ہیں۔

ڈاکٹرحافظ ثنا اللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ کرونا وائرس سے فوت ہونے والا شخص دور دراز علاقے سے آیا تھا۔ جب ایک مقامی مولوی صاحب سے رابطہ کیا کہ تو انہوں نے جواب دیا کہ مجھے خوف آتا ہے۔ کرونا وائرس کے مریض کی جنازہ نہیں پڑھا سکتا۔
انہوں نے مولوی صاحب کا نام نہیں بتایا مگر مولوی صاحب نے انہیں مشورہ دیا کہ آپ خود پڑھا دیں۔

ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ نے بتایا کہ وہ خود حافظ قرآن ہیں اور انہیں معلوم ہے کہ میت کو غسل کیسے دیا جاتا ہے اور نماز جنازہ کیسے پڑھائی جاتی ہے۔ انہوں نے پھر میت کو غسل دیا اور نماز جنازہ بھی پڑھائی جس میں ٹی ایم اے اور اسپتال کا عملہ شریک ہوا۔
ڈاکٹر حافظ ثنا اللہ نے بتایا کہ انہوں نے یونیسف کے زیر انتظام ایک تربیت مکمل کی تھی جس میں بتایا گیا تھا کہ ایسے شخص کو غسل کیسے دیا جا سکتا ہے اور وہ تمام احتیاطی تدابیر انہوں نے اختیار کی تھیں۔

حافظ ثنا اللہ نے یہ بھی بتایا کہ انہوں نے غسل دینے کے بعد میت کو پلاسٹک میں بند کر کے کفن چڑھایا اور پھر میت کو تابوت میں رکھا۔ نماز جنازہ کے بعد میت کو قبر میں اتارنے تک کا کام بھی انہوں نے خود سرانجام دیا۔
انہوں نے کہا کہ یہ سب اللہ کی رضا کے لیے کیا ہے۔



Source



Comments...