کراچی: حالیہ دورہ چین کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب شہبازشریف کی طرف سے چینی کمپنی کو نندی پور پاور پروجیکٹ پردوبارہ کام کیلیے رضامند کرنے کے بعدچینی کمپنی کے انجینئرزنے نندی پور پاور پروجیکٹ پر کام کو تیزکردیا ہے۔
واضح رہے کہ چینی انجینئر گزشتہ دورحکومت میں حکمرانوں کی طرف سے منصوبے میں تاخیری حربے اختیار کرنیکی وجہ سے کام چھوڑ کر وطن واپس چلے گئے تھے مگر اب معروف چینی کمپنی ’’ڈونگ فینگ الیکٹرک‘‘ (DONGFANG ELECTRIC )کے انجینئرچن ہووائی (Chen Huawei ) کو کراچی بھیج دیاہے جو گزشتہ 2روزسے نیسپاک کے ماہرین اور پروجیکٹ کے ایڈیشنل ڈائریکٹرممتاز میمن کے ہمراہ کراچی پور ٹ پر پاورپلانٹ کی مشینری و دیگر سامان کی دستیابی ، مقداراوراُسے سائٹ پر منتقل کرنے کے لیے مختلف پہلوؤں کاجائزہ لے رہے ہیں۔ نندی پورپاور پروجیکٹ کی مالیت23ارب روپے مالیت سے بڑھ کر 57 ارب روپے تک پہنچ گئی اور اس منصوبے کے آپریشن ہونے سے450میگاواٹ بجلی حاصل ہوگی۔
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
PTI's Ali Muhammad Khan & Sher Afzal Marwat's tweets addressing each other
Breaking News: 14 martyred in Quetta shuttle train blast










