Rana Sanaullah's Vehicle Registered on The Name of PTI's Aleem Khan

لاہور: (روزنامہ دنیا) آمدن سے زائد اثاثہ جات کیس میں نیب آفس آمد کے وقت رانا ثنا اللہ کے زیر استعمال گاڑی پی ٹی آئی کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان کے نام پر نکلی۔
محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کی موٹر رجسٹریشن اتھارٹی کے ریکارڈ کے مطابق وائٹ کلر کی لینڈ کروزر کی 2014 میں رجسٹریشن کی گئی، اس کو ایل ای بی 2491 نمبر الاٹ ہوا، جب رانا ثنا اللہ سے اس گاڑی کے بارے میں معلوم کیا گیا کہ یہ گاڑی تو پی ٹی آئی کے عبدالعلیم خان کی ہے آپ کیوں استعمال کر رہے ہیں تو رانا ثنا اللہ نے کہا مجھے نہیں معلوم کہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہے یہ تو میرے دوست ملک نواز نے مجھے چند دنوں کیلئے دی ہے کیونکہ میری گاڑی اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کے قبضے میں ہے۔ کوشش کر رہا ہوں جلد میری گاڑی مجھے مل جائے۔
اس سلسلے میں تحریک انصاف کے سینئر رہنما عبدالعلیم خان سے رابطہ کیا گیا تو ان کے ترجمان نے کہا کہ یہ گاڑی عبدالعلیم خان کی ہی ملکیت تھی مگر کچھ ماہ قبل یہ گاڑی فروخت کر دی تھی، جس نے یہ گاڑی خریدی اس نے اپنے نام ٹرانسفر نہیں کرائی ان سے کہا ہے کہ فوری گاڑی اپنے نام پر ٹرانسفر کرائیں۔
Source
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback
Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations
Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released









