Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash Wasim Akram Throws Pebbles with Bowling Action During Hajj Wasim Akram Throws Pebbles with Bowling Action During Hajj

Mansehra Child Case: Mufti Kifayatullah Pressurizing Victim Family to Reconcile With Qari Shamas Uddin




مانسہرہ میں زیادتی کا شکار بچے کے والدین پر صلح کرنے کے لیے دباؤ ڈالا جا رہا ہے جب کہ مفتی کفایت اللہ کی جانب سے صلح نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں دینے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مانسہرہ میں زیادتی کا شکار ہونے والے بچے کے والدین پر صلح کرنے کے لیے شدید دباؤ ڈالا جا رہا ہے۔ جے یو آئی ف کے رہنما مفتی کفایت اللہ اور ان کے ساتھی نے عدالت کے باہر بچے کے والدین کو تصفیہ نہ کرنے کی صورت میں سنگین نتائج کی دھمکیاں بھی دیں۔

ذرائع کے مطابق مفتی کفایت اللہ نے اس حوالے سے متاثرہ بچے کے والدین کو رقم کی پیشکش بھی کی لیکن والدین نے یہ پیشکش قبول نہیں کی۔

واضح رہے کہ طالبعلم سے زیادتی کے مقدمہ میں مرکزی ملزم قاری شمس الدین کا ڈی این اے میچ کر گیا ہے اور پولیس کی جانب مقدمہ کو ماڈل کورٹ میں چلانے کی سفارش کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ مانسہرہ سے قاری شمس الدین کو ایک بچے کے ساتھ 100 بار زیادتی کرنے کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ 27 دسمبر 2019 کو خیبرپختونخوا کو ضلع مانسہرہ کے تھانہ پھلڑہ میں اس جرم کا مقدمہ درج کیا گیا تھا۔

ایف آئی آر کے مطابق مرکزی ملزم قاری شمس الدین نے 10 سالہ طالب علم، جو مدرسہ تعلیم القران میں زیر تعلیم تھا، سے زبردستی جنسی زیادتی کرنے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ مل کر جسمانی تشدد کا نشانہ بنایا تھا اور دو دن تک حبس بجا میں رکھا۔

اس مقدمہ کی تفتیش اپنے مراحل مکمل کرنے کے بعد حتمی چلان کی شکل اختیار کر چکی ہے۔

جے یو آئی ف کے مرکزی رہنما مفتی کفایت اللہ کی جانب سے قاری شمس الدین کو گرفتاری سے بھی بچانے کی کوشش کی گئی تھی۔ مفتی کفایت نے قاری شمس کو کئی روز تک پناہ دیے رکھی۔ تاہم بعد ازاں پولیس نے سراغ لگا کر قاری شمس کو گرفتار کر لیا تھا۔

خیال رہے کہ جنسی درندے کی حمایت کرنے پر جے یو آئی ف نے مفتی کفایت اللہ کی رکنیت معطل کر دی تھی۔

ترجمان جے یو آئی ف کے مطابق ضلعی امیر مانسہرہ مفتی کفایت اللہ کو جماعت کے عہدہ سے صوبائی جماعت نے پارٹی ڈسپلن کی خلاف ورزی پر عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔



Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...