Pakistan Se Bahir Ab 10,000 Dollars Le Jaane Per Bhi Pabandi

بیرون ملک 10 ہزار ڈالر سے زائد کرنسی لیجانے پر پابندی، ایڈوائزری جاری
اسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومت نے منی لانڈرنگ کی روک تھام کیلئے نئی سفری ایڈوائزری جاری کی ہے جس کے تحت بالغ افراد 10 ہزار ڈالر سے زائد کرنسی ساتھ نہیں لے جا سکتے، 3 ہزار روپے سے زائد پاکستانی کرنسی بھی ساتھ لے جانے پر پابندی عائد کر دی گئی۔
نئی سفری ایڈوائزری میں زرمبادلہ لے جانے کی حد اور ممنوعہ اشیا کی معلومات شامل ہیں۔ محکمہ کسٹمز کے ذریعے ملک بھر کے ایئرپورٹس پر نئی ایڈوائزری کی تشہیر شروع کر دی گئی۔ نئی ہدایات کے مطابق سالانہ 60 ہزار ڈالر سے زائد غیر ملکی کرنسی بیرون ملک نہیں لے جائی جا سکتی، پانچ سال تک کے بچوں کے لیے 1000 روپے اور 18 سال تک کے لیے 5 ہزار ڈالر کی حد مقرر ہے۔ بچے ایک سال میں 6000 اور 30 ہزار ڈالر سے زائد کرنسی باہر نہیں لے جا سکتے۔
بھاری مقدار میں سونا، چاندی، ہیرے جواہرات اور پلاٹینیم لیجانے پر بھی پابندی عائد ہے، نوادرات اور آثار قدیمہ سے متعلق اشیاء، نشہ آور اشیاء بھی ساتھ لے جانا ممنوع ہے۔ ملکی مفادات کے خلاف لٹریچر، زہریلا کیمیکل کے ہمراہ سفر، قرنطینہ سرٹیفیکیٹ کے بغیر پالتو کتے اور بلیاں بھی سفر میں ساتھ لے جانے پر پابندی لگائی گئی ہے۔ ملک بھر کے ایئر پورٹس پر شکایات سے متعلق سی آر سی سیل بھی قائم کر دیئے گئے ہیں۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
What will be the impact on judiciary after 27th Amendment? Aitzaz Ahsan's analysis










