’عافیہ صدیقی پاکستان نہیں آنا چاہتی ‘

ترجمان دفترخارجہ ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا ہے کہ ڈاکٹر عافیہ پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔
برطانوی آن لائن اخبار دی انڈی پینڈنٹ اردو کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈاکٹر محمد فیصل نے کہا کہ حکومت پاکستان عافیہ صدیقی کے واپسی کے پہلوؤں سے دیکھ رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ ان کی اطلاعات کے مطابق ڈاکٹر عافیہ خود پاکستان نہیں آنا چاہتی ہیں۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ اگر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور وزیراعظم عمران خان کی مستقبل میں ملاقات ہوئی تو عافیہ صدیقی اور شکیل آفریدی کے تبادلے پر بات ہوسکتی ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی کی خارجہ پالیسی اچھی چل رہی ہے۔
ڈاکٹر فیصل نے مزید کہا کہ بھارتی انتخابات کے بعد نئی حکومت کے ساتھ تعلقات میں بہتری کی امید ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے بیان پر ڈاکٹر عافیہ صدیقی کی بہن ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا کہ اگر کوئی یہ کہتا ہے کہ عافیہ خود پاکستان آنا نہیں چاہتیں تو یہ مکمل طور پر بے بنیاد بات ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کی طرف سے عافیہ کی رہائی سے متعلق مارچ تک خوشخبری کی بات کی گئی تھی لیکن اب پھر خاموشی چھا گئی ہے۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash








