I Want to Resign From Assembly And Say Goodbye To Politics - Asad Umar

اسمبلی سے استعفیٰ دے کر سیاست کو خیرباد کہنا چاہتا ہوں: اسد عمر
سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر نے اسمبلی رکنیت سے مستعفی ہونے اور سیاست کو خیرباد کہنے پر غور شروع کر دیا ہے۔
نجی ٹی وی ہم نیوز نے دعویٰ کیا ہے کہ سابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر پارٹی کی اندرونی سیاست سے دلبرداشتہ ہیں۔ انہوں نے اپنے قریبی دوستوں سے بات چیت میں سیاست چھوڑنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہو کہا ہے کہ’چاہتا ہوں کہ اسمبلی رکنیت سے استعفیٰ دے دوں۔ میری فیملی بھی سیاست سے نالاں ہے۔ زیادہ وقت کراچی میں گزاروں گا‘۔ قریبی ساتھیوں نے اسد عمر کو اسمبلی رکنیت نہ چھوڑنے کا مشورہ دیا۔
خیال رہے کہ جمعرات کو وزیر اعظم عمران خان نے اسد عمر سے وزیر خزانہ کے عہدے سے استعفیٰ لیا ہے۔ اسد عمر نے استعفیٰ کے بعد پریس کانفرنس کے دوران ایسے اشارے دیے تھے جس سے ظاہر ہو رہا تھا کہ وہ پارٹی کی اندرونی سیاست سے عاجز آ چکے ہیں۔ مقامی میڈیا میں یہ خبریں بھی زیر گردش ہیں کہ وفاقی کابینہ کے اجلاسوں کے دوران اسد عمر پر کئی وزرا کی جانب سے تنقید کی جاتی رہی ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









