Nawaz Sharif Is Heart Patient, His Life is in Danger - Nawaz Sharif's Doctor

سابق وزیراعظم میاں نوازشریف کے ذاتی معالج ڈاکٹر عدنان نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم عارضہ قلب میں مبتلا ہیں اور ان کی زندگی کو خطرات لاحق ہیں۔
لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ عارضہ قلب نوازشریف کی زندگی کے لیے بہت بڑا خطرہ ہے۔ ان کی اینجیو پلاسٹی ممکن نہ ہوئی تو بائی پاس سرجری کرنا پڑسکتی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نواز شریف کے دماغ کو خون سپلائی کرنے والی شریانوں میں بندش ہے۔ جب ضرورت پڑے سابق وزیراعظم کو اسپتال داخل کر دیا جائے گا۔
ڈاکٹر عدنان نے کہا کہ نواز شریف کے ملک کے اندر یا باہر علاج کے بارے میں ابھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ ان کا علاج ہورہا ہے اور 24 گھنٹے ان کی میڈیکل نگرانی کی جارہی ہے۔
واضح رہے کہ العزیزیہ ریفرنس میں سزا پانے والے سابق وزیراعظم نوازشریف کو سپریم کورٹ نے طبی بنیادوں پر 6 ہفتوں کے لیے ضمانت پر رہا کیا ہے۔
Source
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
China: Out-of-control truck ends up hanging from building’s second floor
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral









