PM Imran Khan Takes Notice of Abduction of Two Hindu Girls in Sindh

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے سندھ سے 2 نو عمر ہندو لڑکیوں کے اغوا کا نوٹس لے لیا۔
وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے اپنے ٹوئٹر بیان میں کہا کہ ایسی اطلاعات ہیں کہ دو ہندو لڑکیوں کو سندھ سے اغوا کر کے رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے جس کا وزیراعظم نے نوٹس لیتے ہوئے وزیراعلی پنجاب کو ہدایت جاری کردی ہیں۔
فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کی کہ اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے۔
آج صبح وزیر اعظم عمران خان نے وزیر اعلی! کو یہ ہدائیت جاری کی ہے کہ سندہ سے اغوا ہونیوالی دو نو عمر ہندو لڑکیوں کے بارے میں ایسی اطلاعات ہیں کہ انھیں رحیم یار خان منتقل کیا گیا ہے، اس معاملے کی فوری تحقیقات کی جائیں اور اگر ایسا ہے تو بچیوں کو بازیاب کرایا جائے،
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2019
وزیر اعظم نے سندہ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدائیت کی ہے کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے، پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) March 24, 2019
وزیراعظم نے سندہ اور پنجاب حکومت کو یہ بھی ہدایت کی کہ اس معاملے پر مشترکہ حکمت عملی اختیار کریں اور سندہ حکومت ایسے واقعات کے تدارک کیلئے ٹھوس اقدامات اٹھائے۔
فواد چوہدری کے مطابق وزیراعظم کا کہنا تھا کہ پاکستان میں اقلیتیں ہمارے جھنڈے کا سفید رنگ ہیں اور ہمیں اپنے تمام رنگ عزیز ہیں اور اپنے پرچم کی حفاظت ہمارا فرض ہے
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash







