I Will Not Go To Hospital Before Bail - Nawaz Sharif's Response on Punjab Govt Letter

لاہور(نمائندہ جنگ) سابق وزیراعظم محمد نوازشریف نے ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال جانے سے انکار کر دیا ہے۔ اس حوالے سے ایڈیشنل چیف سیکریٹری داخلہ پنجاب کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے بتایا کہ نوازشریف نے طبی سہولتوں کی فراہمی سے متعلق ہمارے خط کے زبانی جواب میں کہا ہے کہ وہ ضمانت سے قبل علاج کی غرض سے اسپتال نہیں جائیں گے۔
کیپٹن (ر) فضیل اصغر نے کہا کہ نوازشریف کی ہسپتال منتقلی کے لیے مختلف شخصیات کے ذریعے کوشش کی گئی۔ان کے لیے اسپتال میں فل لوڈڈ ایمبولینس اور ڈاکٹر موجود رہتا ہے۔ ایمبولینس میں زندگی بچانے والی ادویات اور طبی سہولتیں موجود ہیں جبکہ نواز شریف کی بیرک میں ایک مشقتی کے علاوہ خصوصی گارڈ بھی تعینات کردیا گیاہے جو سابق وزیراعظم کی طبیعت سے متعلق جیل انتظامیہ کو آگاہ رکھتا ہے۔
فضیل اصغر نے مزید بتایا کہ نواز شریف کو صبح سے شام 5 بجے تک چہل قدمی کی اجازت ہوتی ہے، انہیں 5 بجے کے بعد سیل میں بند کردیا جاتا ہے۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash







