PTI Minister Fayaz ul Hassan Chohan Apologizes on His Anti Hindu Remarks

ہندو برادری کیخلاف توہین آمیز جملہ: فیاض الحسن کی وضاحت اور معذرت
لاہور: وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان کی ہندو برادری سے متعلق بیان کی وضاحت اور اس پر معذرت سامنے آگئی۔
فیاض الحسن چوہان نے اپنے وضاحتی بیان میں کہا کہ انہوں نے اپنے خطاب کے دوران پاکستان میں موجود ہندو برادری کو مخاطب نہیں کیا بلکہ ان کا مخاطب نریندر مودی، بھارتی افواج اور انڈین میڈیا تھا۔
وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ان کے ریمارکس سے پاکستان میں موجود ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی تو وہ معذرت خواہ ہیں۔
انہوں نے مزید کہا 'میرا مخاطب قطعی طور پر پاکستانی ہندو کمیونٹی نہیں تھی، جو بھی میرے وطن کی طرف میلی آنکھ سے دیکھے گا اس کو منہ توڑ جواب دوں گا'۔
فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ میرے خون کا آخری قطرہ بھی وطن کے لیے حاضر ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ایک تقریب سے خطاب کے دوران فیاض الحسن چوہان نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور اس دوران انہوں نے ہندو برادری کے خلاف بھی توہین آمیز جملہ کہا۔
فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے خلاف بیان کا معاملہ جیو نیوز کے پروگرام 'آج شاہ زیب خانزادہ کے ساتھ' میں بھی اٹھایا گیا تھا اور اس بات پر زور دیا گیا تھا کہ فیاض الحسن چوہان کے بیان سے پاکستان میں مقیم ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی، کشیدگی دو ملکوں کے درمیان ہے، مذاہب کے درمیان نہیں۔
Source
Breaking News: US attacks missile sites in southern Iran
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Viral Video: Paraglider survives near-death after hit by plane midair
Bangladesh restores 'except Israel' condition on passports
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash







