Saudi Arabia Names Princess Reema Bint Bandar as Its First Female Ambassador

ریاض: سعودی عرب نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ کسی خاتون کو بطور سفیر امریکا میں تعینات کردیا ہے۔
سعودی عرب کے سرکاری میڈیا کے مطابق سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے شہزادہ خالد بن سلمان کی جگہ اب شہزادی ریما بنت بندر بن سلطان کو امریکا میں سعودی سفیر مقرر کیا گیا ہے۔
شہزادہ خالد بن سلمان اب سعودی عرب کے ڈپٹی وزیر دفاع کی حیثیت سے خدمات سرانجام دیں گے۔ اس سلسلے میں باضابطہ طور پر شاہی فرمان جاری ہوگیا ہے۔
شہزادی ریما کے والد شہزادہ بندر بن سلطان 1983 سے 2005 تک امریکا میں سعودی عرب کے سفیر کی حیثیت سے خدمات سرانجام دے چکے ہیں۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Faisal Vawda replies to the question regarding Imran Khan release
‘Long Live Pakistan’ slogans creates stir in India, video goes viral
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Bollywood couple Vicky Kaushal & Katrina Kaif blessed with baby boy










