Four Persons Arrested In Multan Over Hate Speech Against PM Imran Khan

ملتان: (دنیا نیوز) وزیراعظم عمران خان کیخلاف نفرت انگیز تقریر کرنے کے الزام میں ملتان میں 4 افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔
وزیراعظم عمران خان کے خلاف نفرت انگیز تقریر کرنے والے چاروں افراد کو پولیس تھانہ سیتل ماڑی نے گرفتار کیا ہے۔ گرفتار ہونے والوں میں مولانا عبدالقہار، حنظلہ، وقاص اور عبدالرؤف یزدانی شامل ہیں۔ وزیراعظم کے خلاف تقریر سوشل میڈیا پر وائرل کی گئی تھی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز ہی حکومت نے سوشل میڈیا پر نفرت کا پرچار کرنے والوں کیخلاف کریک ڈاؤن کا اعلان کیا ہے۔ وزیر اطلاعات فواد چودھری کا پریس کانفرنس میں کہنا تھا کہ اس سلسلے میں کچھ افراد کو گرفتار بھی کیا جا چکا ہے، ایسے بیانات کنٹرول کرنے کا میکنزم تیار کر لیا گیا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر نفرت انگیز مواد روکنے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ اسلام میں انتہا پسندی کا کوئی تصور نہیں، اسلامی تعلیمات کی ترویج تلوار سے نہیں بزرگان دین سے ہوئی، پاکستان انتہا پسندی اور دہشتگردی کے دور سے کامیابی سے نکلا، کسی کو نفرت کا پرچار کرنے کی اجازت نہیں دی جائیگی۔
Source
Umar Cheema's tweet on Pakistanis hue & cry over UAE loan payback
Hamid Mir's views on Donald Trump's abusive language against Iran
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
Fayaz Chohan's tweet regarding Iran US possible negotiations
Mohammad Malick's views on loan to be return to UAE
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released









