
ممبئی: شاہ رخ خان کی اہلیہ گوری نے اپنے گھر پیدا ہونے والے تیسرے بچے کے لئے سروگیٹ یعنی’’کرائے کی ماں‘‘ کی خدمات حاصل کی تھیں جو کوئی اور نہیں ان کی اپنی بھابھی تھیں۔
میڈیا رپورٹس کےمطابق شاہ رخ خان اوران کی اہلیہ نے اپنے تیسرے بچے کی پیدائش کےلئے مسٹرپرفیکٹ عامر خان اوران کی اہلیہ کرن راؤ کے نقش قدم پر چلتے ہوئے سروگیٹ یعنی “کرائے کی ماں” کی خدمات حاصل کی تھیں جوکوئی اورنہیں بلکہ شاہ رخ کہ اہلیہ گوری کی بھابھی تھیں، اس طریقے میں شاہ رخ خان کا تولیدی مادہ ان کے بطن میں ڈالا گیا تھا۔
گوری خان کی بھابھی شاہ رخ کے بچے کو 27 جون کو جنم دینے کے بعد لندن روانہ ہوگئیں،بچےکی پیدائش کےسرٹیفکیٹ پر شاہ رخ خان اوران کی بیوی گوری خان کانام لکھوایا گیا ہے۔
دوسری جانب بھارتی محکمہ صحت بھی اس بات کی تحقیقات کررہا کہ آیا کنگ خان نےبچےکی پیدائش سے قبل اس کی جنس کا پتہ کرایا تھا یا نہیں کیوں کہ بھارت میں بچیوں کےجینز کامعلوم ہونے پران کی پیدائش سے قبل ہی قتل کے بڑھتے واقعات کو دیکھتے ہوئے حکومت نے بچوں کی جنس پتہ کرانےکو جرم قراردیاہے۔
Donald Trump, I know you are watching I have 4 words for you - Zohran Mamdani blasts at Donald Trump
Donald Trump's reaction on Zohran Mamdani's victory in New York mayor election
A man tries to kiss Mexico's female President Claudia Sheinbaum
Amazing view of Pakistan's most advanced and luxury train
Asad Umar's views on Fawad Ch & others' interaction with Shah Mehmood Qureshi
FIA stopped Sheikh Rasheed from leaving Pakistan for Umrah









