Leaked Call: Provincial Minister Raja Basharat Telephonic Talk With MS Benazir Hospital on Hanif Abbasi Daughter Dr. Areeba Abbasi Issue
Youtube
راولپنڈی: (17 دسمبر 2018) صوبائی وزیر قانو ن راجہ بشار ت اور ایم ایس بےنظیر ہسپتال ڈاکٹر طارق نیازی کیآڈیو کال کا معاملہ، مسلم لیگ ن کے سزایافتہ رہنما حنیف عباسی کی بیٹی ڈاکٹر اریبہ عباسی نے استعفیٰ دیدیا ہے ۔
ذرائع کے مطابق صوبائی وزیرقانون راجہ بشارت کی جانب سے بےنظیر ہسپتال کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیاز ی پر ڈاکٹر اریبہ عباسی کے تبادلے کیلئے دباﺅ ڈالنے کی آڈیو کال منظر عام پر آنے کے بعد ڈاکٹر اریبہ عباسی نے اپنے عہدے سے استعفیٰ دیدیاہے ، ڈاکٹر اریبہ عباسی کے مستعفی ہونے کے بعد معاملے نے ایک نیا رخ اختیار کرلیاہے ۔
واضح رہے کہ وزیر قانون پنجاب راجہ بشارت نے حنیف عباسی کی بیٹی اریبہ عباسی کا تبادلہ کرانے کیلئے راولپنڈی کے بینظیر ہسپتال کے ایم ایس پر نہ صرف دباﺅ ڈالا بلکہ انہیں دھمکی بھی دی۔ ایم ایس اور راجہ بشارت کے مابین ہونے والی ٹیلیفون کال کی آڈیو ریکارڈنگ بھی منظر عام پر آچکی ہے۔
آڈیو کال کے مطابق راجہ بشارت نے بینظیر بھٹو ہسپتال راولپنڈی کے ایم ایس ڈاکٹر طارق نیازی کو حنیف عباسی کی صاحبزادی اریبہ عباسی کا تبادلہ شعبہ سکین میں کرانے کیلئے دباﺅ ڈالاجب ایم ایس نے ان کی بات ماننے سے انکار کردیا تو راجہ بشارت نے انہیں تبادلے کی دھمکی دی تھی۔
Source
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire
Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble
Trump’s latest threat to Iran in his tweet - ‘A whole civilization will die tonight’
Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran












