We Can Collect 36 Billion Rs. For Dam If We Impose Tax on Mobile Cards - Chief Justice

ڈیم کیلئے موبائل کارڈ پر ٹیکس لگا دیں تو 36 ارب ملیں گے: چیف جسٹس
سلام آباد: (دنیا نیوز) واٹر کانفرنس اعلامیے پرعملدرآمد کیس کی سماعت کے دوران چیف جسٹس پاکستان نے ریمارکس دیئے کہ ڈیم کیلئے موبائل کارڈ پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگادیں تو 36 ارب ملیں گے، زیرزمین پانی کے استعمال پر منرل واٹر کمپنیوں سےایک روپیہ لٹر لیاجائے تو سات ارب سالانہ آمدنی ہو گی، عدالت اس طرح حکومت کی مدد کر رہی ہے
.
واٹرکانفرنس اعلامیہ پر عملدرآمد سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ چاروں صوبوں کو لکھ دیا ہے کہ اس حوالے سے پالیسی دیں۔ چیف جسٹس پاکستان نے استفسار کیا کہ ڈیمز تعمیر ہوں گے، فنڈنگ کیسے ہوگی اور ڈیمز کے کنٹریکٹر کون ہوں گے۔
انھوں نے ریمارکس دئیے کہ عدالت حکومت کی مدد کر رہی ہے،اگر پانی کے لیے موبائل فون پر ود ہولڈنگ ٹیکس لگا دیں تو وفاقی حکومت کو 36 ارب ملیں گے۔چیف جسٹس نے منرل واٹر کمپنیوں کے حوالے سے کہا کہ وہ سالانہ 7 ارب لٹر زیر زمین پانی نکالتی ہیں، اس پر ایک روپیہ فی لیٹر ٹیکس لگا دیا ہے، اس سے آپ کو 7 ارب سالانہ ملیں گے، سیکرٹری آبی وسائل نے کہا کہ بھاشا ڈیم کے بجلی بنانے والے یونٹ پر26 ارب روپے اخراجات اٹھیں گے۔
Source
FIA offloads five passengers from Karachi airport
Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years
Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes
Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali
Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm
Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti











