Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
FIA offloads five passengers from Karachi airport FIA offloads five passengers from Karachi airport Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali Frontline Pakistan: Hamid Mir's exclusive podcast with Farzana Ali Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm Senate Session: Chairman Senate advises Sherry Rehman to stay calm Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti

There Is No Economical Crisis in Pakistan, Economy Is Getting Better - Finance Minister Asad Umar




کوئی ہیجانی کیفیت نہیں، معیشت بہتری کی طرف گامزن ہے: اسد عمر

اسلام آباد: وزیر خزانہ اسد عمر نے کہا ہےکہ معیشت کے تمام اشارے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور کسی قسم کی ہیجانی کیفیت نہیں لہٰذا معاشی صورتحال سےمتعلق غلط فہمیاں پھیلانے
سے گریز کیا جائے ۔

اسلام آباد میں گیارہویں جنوبی ایشیاء اقتصادی سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ کرتار پور بارڈر بہت اچھا اقدام تھا اس پر پاکستان بھارت سے مثبت جواب کی امید رکھتاہے اور جواب کا منتظر ہے، دو ریاستوں کے درمیان کشیدگی اور سیاسی تنازعات حتم کرنے کیلئےالگ سوچنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ سارک جنوبی ایشیاء کا مستقبل مضبوط کرے گا، کانفرنس میں بھارت کا شرکت نہ کرنا افسوس ناک ہے، دونوں ممالک کو آؤٹ آف باکس حل سوچنا پڑے گا۔وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ ایکسچینج ریٹ کا فیصلہ اسٹیٹ بینک نےکیا تھا اور بینک یہ فیصلہ جاری رکھے گا، ڈالر کی قیمت کا حتمی
فیصلہ اسٹیٹ بینک کرتا ہے البتہ ضرورت پڑی تو اسٹیٹ بینک کاطریقہ کار مضبوط کیا جائے گا۔

اسد عمر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں، اسٹیٹ بینک غیر جانبدار اور خود مختار رہے گا، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کے درمیان رابطے کا میکنزم بنایا جا رہا ہے، گورنر، اسٹیٹ بینک اور وزارت خزانہ کوئی میکنزم پیش کریں۔

وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ برآمدات بڑھ رہی ہیں اور خسارے کم ہو رہے ہیں، کسی قسم کی ہیجانی کیفیت نہیں، ملک میں جلد بھاری سرمایہ کاری آئےگی، معیشت کے تمام اشارے بہتری کی طرف گامزن ہیں اور معاشی صورتحال سےمتعلق غلط فہمیاں پھیلانے سے گریز کیا جائے ۔




Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...