Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble

Inside Story Of PM Imran Khan's Meeting With Provincial Ministers

Posted By: Samiullah, December 03, 2018 | 04:50:43

Inside Story Of PM Imran Khan's Meeting With Provincial Ministers




لاہور(24نیوز) پنجاب میں ٹرانسفرپوسٹنگ پر اب سفارش نہیں چلے گی، کسی بھی سفارش کو خاطر میں نہ لایا جائے، وزیراعظم عمران خان نے وزیراعلیٰ پنجاب کو ہدایت کردی، معاملہ کو خود دیکھیں گے،

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت پنجاب کابینہ کا اجلاس ہوا، ذرائع کے مطابق کابینہ کے اجلاس سے پہلے وزیراعظم عمران خان کو وزیراعلیٰ پنجاب کی جانب سے بتایا گیا کہ بعض وزرا کی جانب سے بیوروکریسی پر اس بات کا دباؤ ڈالا جاتا ہے کہ ان کے افراد کی ٹرانسفر پوسٹنگ کی جائے، ٹرانسفر پوسٹنگ نہ کرنے پر وزرا بیوروکریسی سے ناراض بھی ہوتے ہیں، بیوروکریسی کی جانب سے بھی اس کی شکایات موصول ہو رہی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے وزیراعلی عثمان بزدار کو ہدایت دی کہ وہ کسی کی بھی سفارش کو خاطر میں نہ لائیں، میرٹ پر کام کریں، وہ اس معاملے کو خود دیکھیں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم نے کابینہ کے اجلاس میں خطاب کے دوران کسی کا بھی نام لئے بغیر تنبیہ کی کہ پوسٹنگ ٹرانسفر کے معاملے میں اجتناب برتا جائے ۔
ضرور پڑھیں:عوام ہوجائے تیار ،مہنگائی کا ایک اور بم گرنے کو ہے تیار

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے گورنر ہاؤس کی دیوار گرانے پر گورنر پنجاب نے نکتہ اٹھایا کہ دیوار گرانے سے پہلے اندر حفاظتی جنگلہ تعمیرکر لیا جائے تو سیکورٹی پوائنٹ آف ویو سے بہتر ہوگا کیونکہ فوری دیوار گرانے سے سیکورٹی خدشات لاحق ہو سکتے ہیں۔

وزیراعظم نے گورنر پنجاب سے گورنر ہاؤس کو یونیورسٹی میں تبدیل کرنے پر بھی تبادلہ خیال کیا، جس پر گورنر پنجاب نے انہیں بتایا کہ گورنر ہاؤس تاریخی جگہ ہے . یونیورسٹی میں تبدیل کرنے پر قوانین آڑے آسکتے ہیں، بہتر ہے اسے میوزیم میں تبدیل کردیاجائے۔ وزیراعظم نے گورنر پنجاب کی بات غور سے سنی تاہم کوئی رد عمل ظاہر نہیں کیا۔



Source



Comments...