Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Anchor Jasmin Manzoor exposes her husband in an exclusive interview Anchor Jasmin Manzoor exposes her husband in an exclusive interview Second wife of Jasmin Manzoor's husband reveals her side of the story Second wife of Jasmin Manzoor's husband reveals her side of the story Foreign office's response on the news of U.S. President Trump's visit to Pakistan Foreign office's response on the news of U.S. President Trump's visit to Pakistan Bushra Bibi's son Musa Maneka arrested for shooting his teen servant Bushra Bibi's son Musa Maneka arrested for shooting his teen servant Viral Video: Indian woman caught stealing in Illinois, USA Viral Video: Indian woman caught stealing in Illinois, USA How Bushra Bibi's son Musa Maneka shot his servant - latest details How Bushra Bibi's son Musa Maneka shot his servant - latest details

Larkana Mein Qatal Hone Wali Singer Samina Sanhdu Pregnant Thi

Posted By: Zakir Ali, April 13, 2018 | 02:34:07

Larkana Mein Qatal Hone Wali Singer Samina Sanhdu Pregnant Thi

Dailymotion


لاڑکانہ میں طاقت کے نشے میں چور شخص نے اپنی فرمائش پر نہ ناچنے پر گلوکارہ ثمینہ سندھوکو بھری محفل میں گولیاں مار کر قتل کر دیا ۔ مقتولہ کے شوہر نے انکشاف کیا ہے کہ ان کی بیوی حاملہ تھی اور یہ دہرا قتل ہے۔سابق صدر آصف زرداری نے قتل کا نوٹس لے لیا ہے۔


لاڑکانہ کے قریب گوٹھ کنگا میں ایک تقریب جاری تھی جس میں گلوکارہ ثمینہ سندھو ایک سندھی گیت گا رہی تھیلیکن یہ گیت اس کی زندگی کا آخری گیت ثابت ہوا۔


گیت سنتے سنتے تقریب میں موجود ایک اوباش نے گن پوائنٹ پر گلوکارہ سے ناچنے کو کہا۔ اس شخص کے ہاتھ میں پستول دیکھ کر گلوکارہ کھڑی ہوئی مگر ناچنے کا حکم نہ مان سکی جس پر اس شخص نے گلوکارہ پر پے در پے تین گولیاں برسائیں جس سے گلوکارہ ثمینہ سندھو موقع پر ہی جاں بحق ہو گئی۔


گلوکارہ پر گولیاں چلانے والے شخص کا نام طارق جتوئی معلوم ہوا ہے۔ پولیس کے مطابق اسے گرفتار کر لیا گیا ہے،واقعے کا مقدمہ دفعہ 302 کے تحت کنگا تھانے میں درج کر لیا گیا ہے۔


پولیس کے مطابق ملزم طارق جتوئی کوآج فرسٹ جوڈیشل مجسٹریٹ کی عدالت میں پیش کیا جائیگا۔


سابق صدرآصف زرداری نے مقتولہ کے ورثا سے ہمدردی اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔انھوں نے کہا ہے کہ قاتلوں کو ہرصورت انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔


سندھ کے وزیرداخلہ نے واقعے کی رپورٹ طلب کر لی ہےتاہم یہ اطلاعات بھی ملی ہیں کہ پولیس نے ابتدائی طور پر قتل کے واقعے کو چھپانے کی کوشش کی اور کہا کہ یہ واقعہ ہوائی فائرنگ سے پیش آیا ہے۔


واقعے کی وڈیو میں صاف دیکھا اور سنا جا سکتا ہے کہ صرف تین گولیاں چلائی گئیں جن کا نشانہ صرف گلوکارہ ثمینہ سندھو بنی۔ اگر یہ ہوائی فائرنگ ہوتی تو زیادہ گولیاں چلتیں اور صرف ایک شخص نشانہ نہ بنتا۔


ذرائع کے مطابق مقتولہ ثمینہ سندھو کے رشتہ دار غریب اور کمزور ہیں اس لیے خدشہ ہے کہ ان پر دباؤ ڈال کر معاملہ رفع دفع کرا دیا جائے گا۔


Source



Comments...