Imran Khan Ne Wazir e Azam Banne Ke Liye Peerni Se Shadi Ki - Khawaja Asif

سیالکوٹ: وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عمران خان نے وزیر اعظم بننے کے لیے پیرنی سے بھی شادی کرلی اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاء ہوتی ہے۔
میانہ پورہ میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ ملک کی ترقی کا سہرا میاں نواز شریف کو جاتا ہے، گوادر سے چین کی سرحد تک ترقی صرف نواز شریف کی وجہ سے ہے۔
خواجہ آصف نے کہا کہ مشرف نے نواز شریف کو 21 سال کی نااہلی 2 کروڑ جرمانے اور 14 سال کی قید سنائی تھی لیکن 17 سال بعد آج بھی نواز شریف لوگوں کے دلوں میں بستے ہیں، اسی طرح لودھراں میں 3 ہزار ووٹ لینے والا میاں نواز شریف کے مقابلے کی بات کرتا ہے اور جو شخص پانچ سال حکومت کرکے اپنی بیوی کے قاتل نہیں پکڑسکتا وہ اور کیا کرسکتا ہے۔
وزیر خارجہ نے عمران خان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعظم بننے کے لیے عمران خان نے پیرنی سے بھی شادی کرلی عمران خان کا تو ان کی پارٹی والوں کو بھی علم نہیں ہوتا کہ وہ کیا کر رہے ہیں بلکہ انہیں تو اب یہ بھی نہیں کہہ سکتے کہ کوئی شرم ہوتی ہے، کوئی حیاء ہوتی ہے اسی طرح طوطا فال سیاست دان کہتا تھا کہ نواز شریف کبھی واپس نہیں آئیں گے۔
Source
Mubashir Zaidi's tweet on possible nuclear attack on Iran by US
First video of Iranian Supreme Leader Mojtaba Khamenei has been released
Rauf Klasra's tweet on Iran and US negotiations for ceasefire
Moonis Elahi's tweet on ceasefire between USA and Iran
Rauf Klasra's tweet on ceasefire between Iran and USA
Israel shaken by explosions, defense system fails, 4 bodies recovered from rubble












