Breaking News: Reham Khan Left Pakistan After Receiving Threats

پاکستان تحریک انصاف کے سربراہ عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی کتاب کے حوالے سے بیٹے کو اہم وصیت کر دی۔ ریحام خان کا کہنا تھا کہ بیٹےکو کہا ہے اگر دنیا میں نہ رہی تو میری سرگزشت کتاب کی شکل میں قوم کے سامنے آنی چاہیے۔
تفصیلات کے مطابق ریحام خان نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ انہوں نے پاکستان چھوڑ دیا ہے۔ ریحام خان نے بتایا کہ انہیں ان کے اسٹاف کے ذریعے مختلف دھمکیاں موصول ہو رہی تھیں جو ان کے لیے نا قابل برداشت ہیں۔
اس دوران انہوں نے بتایا کہ انہوں نے ایک کتاب تحریر کی ہے جس میں بہت سے لوگوں کا پول کھل جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ اچھے برے واقعات دونوں ہی انسان کو سبق سکھاتے ہیں۔ مجھے زبان کھولنے پر دھمکیاں ملتی ہیں۔ وقت آ گیا ہے کہ میں قوم کو سچ سے آگاہ کروں۔
ان کا کہنا تھا کہ کتاب لکھ چکی ہوں صرف مناسب وقت کا انتظار ہے۔ میری کتاب کسی ایک سیاسی جماعت سےمتعلق نہیں ہے۔ میری کتاب بالی ووڈ کی کتاب سے بہتر ہوگی۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ بیٹے کو کہا ہے اگر دنیا میں نہ رہی تو میری سرگزشت کتابی شکل میں قوم کے سامنے آنی چاہیے۔
ادھر دوسری جانب سوشل میڈیا پر اس وقت پاکستان تحریکِ انصاف کے چیئرمین عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان کا نام ٹرینڈ کر رہا ہے اور وہ مختلف جانب سے تنقید کا ہدف ہیں۔
ریحام خان نے گذشتہ دنوں ایک انڈین چینل کو انٹرویو دیا جس میں انھوں نے مختلف حوالوں سے اہم انکشافات کیے جن پر پاکستانی سوشل میڈیا پر تبصرے کیے جا رہے ہیں۔
ریحام خان نے انٹرویو میں کہا کہ 'عمران خان سے میرا 31 اکتوبر 2014 کو نکاح ہوا۔ اُس وقت اسی بات پر زور دیا گیا کہ نکاح اسی تاریخ کو ہونا ضروری ہے۔ اور ایک سال بعد، 31 اکتوبر 2015 کو طلاق کے لیے بھی یہی دن منتخب کیا گیا۔'
انھوں نے مزید کہا کہ 'میری نہ نکاح میں اور نہ طلاق میں کوئی رائے شامل تھی۔ ہو سکتا ہے کسی اور کی رائے ہو۔'
Source
Exchange of heated tweets between Rauf Klasra and Imran Riaz Khan
Rauf Klasra's hard hitting tweet replying to Imran Riaz Khan after he tried to defend Imran Khan
Tariq Mateen's comments on Rauf Klasra and Imran Riaz Khan's clash
Wasim Akram Throws Pebbles with Bowling Action During Hajj
Hamid Mir reveals who was behind Dr. Shahid Masood's arrest in Imran Khan's tenure
Driver drops coach into Jhelum River in Muzaffarabad over 5,000 challan








