Copyright Policy Privacy Policy Contact Us Instagram Facebook
Top Rated Posts ....
Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi Breaking News: 10 killed, several injured in car explosion near Red Fort in India's Delhi Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha Response of Maulana Tariq Jamil's son on the viral video of Maulana with Dr. Nabiha FIA offloads five passengers from Karachi airport FIA offloads five passengers from Karachi airport Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years Emotional Scenes! Javed Chaudhry says goodbye to Express News after 18 years Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes Australia: Terrible explosion at the airport, passenger burned after mobile power bank explodes Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti Sahil Adeem Exclusive Interview With Irshad Bhatti

Karachi: Bache Se Jinsi Ziadati Ke Ilzam Mein Madrassa Dar ul Aloom Ka Qaari Giraftar


کراچی: بچے سے جنسی زیادتی کے الزام میں قاری گرفتار

چودہ سالہ طالبعلم سے جنسی زیادتی کا واقعہ اتوار کو پیش آیا تھا اور پولیس نے پیر کی صبح ملزم کو حراست میں لیا ہے۔ایس ایچ او گلستان جوہر نے بی بی سی اردو کے ریاض سہیل کو بتایا کہ 14 سالہ طالبعلم نے اپنے والد سے شکایت کی تھی کہ قاری محمد سلیم نے اس کے ساتھ زیادتی کی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ بیٹے کی اس شکایت پر والد نے مدرسہ دارالعلوم کے قاری کے خلاف مقدمہ درج کروا دیا۔

ایس ایچ او کے مطابق پولیس نے بچے کا طبی معائنہ کرایا ہے جس کی رپورٹ ’پازیٹو آئی ہے‘ اور اس کے بعد ملزم قاری محمد سلیم کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔دوسری جانب سندھ کے شہر کوٹری میں بھی ایک بچے سے جنسی زیادتی کا واقعہ پیش آیا ہے۔مقامی پولیس کا کہنا ہے کہ ایک 14 سالہ لڑکے کو اتوار کی شب دو نوجوان دریائے سندھ کے کنارے پر لے گئے جہاں اس سے ساتھ جنسی زیادتی کی گئی۔پولیس نے مقدمہ درج کر کے ساحل سومرو اور دانش شورو نامی ملزمان کو حراست میں لے لیا ہے۔خیال رہے کہ صوبہ پنجاب کے شہر قصور میں سات سالہ بچی زینب کے ساتھ زیادتی اور اس کے قتل کے بعد ملک میں بچوں سے جنسی زیادتی کے معاملے پر ایک نئی بحث چھڑ گئی ہے۔میڈیا میں بھی اب ایسے واقعات تواتر سے رپورٹ کیے جا رہے ہیں جبکہ عوام کی جانب سے بھی حکومت سے اس بارے میں ٹھوس اقدامات کے مطالبات کیے گئے ہیں۔کراچی اور کوٹری میں پیش آنے والے ان واقعات کا صوبائی وزیر داخلہ سہیل انور سیال نے فوری طور پر نوٹس لیا ہے جس کے بعد ملزمان کی گرفتاریاں عمل میں لائی گئی ہیں۔دوسری جانب حکومت سندھ نے بچوں کے حقوق کے تحفظ اور قوانین کے نفاذ کے لیے 18 رکنی کمیٹی تشکیل دے دی ہے۔ یہ کمیٹی نصاب میں اصلاحات کے لیے بھی سفارشات دے گی اور ان اصلاحات کے روشنی میں بچوں کو ان کی حفاظت کے حوالے سے تعلیم دی جائیگی جبکہ بچوں کے عزت نفس کے حوالے سے اساتذہ کی بھی تربیت کا انتظام کیا جائیگا۔اس حوالے سے جاری اعلامیے کے مطابق یہ کمیٹی چائلڈ پروٹکشن ایکٹ 2011 کو اس کی روح کے مطابق نافذ کریگی جبکہ چائلڈ پروٹکشن اتھارٹی، چائلڈ پروٹکشن یونٹس اور آفسران کی کارکردگی کی بھی نگرانی کرے گی۔اس کمیٹی کے چیئرمین وزیر اعلیٰ سید مراد علی شاہ ہوں گے جبکہ اراکین میں جسٹس ریٹائرڈ ناصر اسلم زاہد، گلوکار شہزاد رائے، ایڈووکیٹ ضیا اعوان، صادقہ صلاح اور دیگر سرکاری محکموں کے سیکریٹری شامل ہوں گے۔


Source





Advertisement





Popular Posts Follow Us on Social Media

Join Whatsapp Channel Follow Us on Twitter Follow Us on Instagram Follow Us on Facebook


Comments...